آزاد کشمیر کی 27 رکنی کابینہ میں ن لیگ،پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی منحرفین شامل
فوٹو: جنگ
مظفر آباد: آزاد کشمیر کی 27 رکنی کابینہ میں ن لیگ،پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی منحرفین شامل ہیں جس نے گزشتہ روز حلف اٹھا لیا ہے.
آزاد کشمیر کابینہ کابینہ کی مجموعی تعداد 29 ہوگئی ہے، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزراء سے حلف لیا، پی پی پی کے 9، (ن) کے 3، اور پی ٹی آئی کے 15 منحرف اراکین نے حلف اٹھایا ہے۔
حلف اٹھانے والوں میں سردار محمد حسین خان، عامر عبدالغفار لون، سردار میر اکبر خان، دیوان علی خان چغتائی، عبدالوحید، چوہدری ارشد حسین، محمد احمد رضا قادری اور چوہدری محمد اکبر شامل ہیں۔
جاوید اقبال بڈھانوی، سید بازل علی نقوی، سردار محمد جاوید ایوب، سردار عامر الطاف، اظہر صادق، نثار انصر، چوہدری محمد اخلاق، محمد اکمل سرگالہ، چوہدری محمد رشید، عبدالماجد خان اور راجہ محمد صدیق بھی وزیر بن گئے.
ظفر اقبال ملک، فہیم اختر، چوہدری یاسر سلطان، جاوید بٹ، محمد عاصم شریف، چوہدری عامر یاسین، قاسم مجید اور ضیاالقمر بھی حلف اٹھانے والوں کی فہرست کا حصہ ہیں.
Comments are closed.