نوازشریف کے دبئی آتے ہی آصف زرداری بھی خصوصی طیارہ سے دبئی پہنچ گئے
فوٹو:فائل
کراچی: نوازشریف کے دبئی آتے ہی آصف زرداری بھی خصوصی طیارہ سے دبئی پہنچ گئے،مریم نوازشریف پہلے ہی دبئی پہنچی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ ہوئے ہیں اور سابق صدر چند روز دبئی میں ہی قیام کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی دبئی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔
لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ملاقات کے بعد سیاسی صورتحال میں تیزی آئی ہے اوراتوار کو قومی اسمبلی نے نوازشریف کی تاحیات نااہلی بھی ختم کرنے کا بل منظور کرلیاہے۔
ذرائع کا کہناہے دو بڑی حکمران جماعتیں قومی اسمبلی وقت سے پہلے توڑنے پر مشاورت کرنے گے کیونکہ دونوں جماعتیں 60 کی بجائے90 دن کے الیکشن کی حامی ہیں تاہم پیپلز پارٹی 60 دن پر بھی خوش ہے۔
Comments are closed.