گلگت: پاکستان کی شان عثمان وزیرنے تنزانیہ کے حریف کو پچھاڑ دیا اور یوتھ باکسنگ ورلڈ چیمپئن شپ، عثمان وزیر نے اپنے اعزاز کا دفاع کرلیا،ا کامیابی سے دفاع کرلیا۔
ٹائٹل چیلنجز تنزانیہ کے باکسر کو شکست دی۔عثمان وزیر کی جیت پرلالک جان شہید اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ۔۔ عثمان وزیر نے اپنی فتح پاک فوج کے شہداء کے نام کر دی۔
پاکستان کے پہلے یوتھ ورلڈ چیمپئن قومی باکسرعثمان وزیراپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے، عثمان وزیر نے ٹائٹل چیلنجز تنزانیہ کے باکسر فقیری سلیم کو شکست دی۔
ججز نے مشترکہ طور پر پوائنٹس کی بنیاد عثمان وزیر کو فاتح قرار دیا،آٹھ راونڈ پر مشتمل ورلڈ ٹائٹل فائٹ کےپہلے 6 راونڈز میں تنزانین حریف نے عثمان وزیر کو ٹف ٹائم دیا۔
آخری 2 راونڈ میں عثمان وزیر کے تابڑ توڑ حملوں نے حریف باکسر کو بے بس کر دیا، عثمان وزیر کی جیت پرلالک جان اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی بڑی تعداد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
تماشائیوں سے گچھا گھچ بھرے اسٹیڈیم میں جیت کے بعد عثمان وزیرنے آتش بازی کرکے ساتھیوں کے ہمراہ جشن منایا اور فاتح باکسرعثمان وزیر نے اپنی فتح پاک فوج کے شہداء کے نام کر دی۔
عثمان وزیر گیارہویں انٹرنیشنل فائٹ میں فاتح قرار پائے جو 11 صفر کے سکور کے ساتھ اب تک ناقابل شکست ہیں۔
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروفیشنل باکسنگ میلہ گلگت میں ہورہا ہے جسے دیکھنے کےلئے پاکستان کے فاسٹ باولرسٹار کرکٹر شاہ نواز دھانی اور ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر میر حمزہ عثمان وزیر کو سپورٹ کرنے گلگت پہنچے۔
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروفیشنل باکسنگ میلہ گلگت کے لالک جان اسٹیڈیم میں جاری انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان سمیت 10 ملکوں کے باکسر حصہ لے رہےہیں پاکستان آرمی اور گلگت بلتستان حکومت مشرکہ طور پر 2 روزہ ایونٹ کا انعقاد کر رہے ہیں۔
باکسنگ ایونٹ کا بڑا مقابلے میں پاکستان کے پہلے ورلڈ یوتھ چیمپئن عثمان وزیرنے ہوم گراونڈ پر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کیا۔
انٹر نیشنل پروفیشنل باکسنگ ایونٹ کے لئے برطانیہ، تنزانیہ،جرمنی، افغانستان، نائجیریا، فلپائن کے باکسرز گلگت انڈونیشیا، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات ، باکسرز بھی ایونٹ میں شریک ہیں۔
Comments are closed.