سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا

54 / 100

فائل:فوٹو

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ۔مفتاح اسماعیل کا انتخابی سیاست سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کردیا۔ استعفیٰ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو استعفیٰ بھیج دیاہے۔

مفتاح اسماعیل مسلسل پارٹی پالیسی پر تنقید کر رہے تھے مفتاح اسماعیل پارٹی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہو گئے۔مفتاح اسماعیل مسلم لگ ن سندھ کے جنرل سیکرٹری تھے۔

مفتاح اسماعیل نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ میں پارٹی قیادت کا مشکور ہیں جنہوں نے نہ صرف جماعت میں بلکہ حکومتی عہدہ بھی دیا پارٹی قائد نواز شریف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف مجھ پر گزشتہ برسوں کے دوران اعتماد کا اظہار کیا. ان کے اس اعتماد اور بھروسے کے لیے ہمیشہ مشکور رہوں گا۔

خواجہ آصف، ایاز صادق، پرویز رشید، شاہد خاقان عباسی اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈرز بھی مجھ پر اعتماد کرتے رہے گو کہ میں انتخابی سیاست میں متحرک نہیں رہوں گا مگر میں معاشی مستحکم اور مستحکم پاکستان کا خواہاں رہوں گا۔

Comments are closed.