وزیراعظم سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکی ملاقات، معاشی صورتحال پر گفتگو

45 / 100

فوٹو:فائل
پیرس: وزیراعظم محمد شہبازشریف سے فرانس میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی جس میں معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.

فرانس میں منعقد ہونے والے نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے لیے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نے ئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری پروگراموں اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف کے ای ایف ایف کے تحت مختص فنڈز جلد از جلد جاری کر دیے جائیں گے. اس سے پاکستان کی معاشی استحکام کے لیے جاری کوششوں کو تقویت ملے گی اور اس کے عوام کو ریلیف ملے گا۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے جائزہ لینے کے جاری عمل پر اپنے ادارے کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملاقات اس تناظر میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کا ایک مفید موقع فراہم کیا۔

بعدازاں وزیراعظم محمد شہباز شریف نیو گلوبل فائنانسگ پیکٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے برونیاغ پیلس پہنچ گئے۔. فرانسیسی صدر میکرون کی صدارت میں ہونے والے سمٹ میں پچاس سے زیادہ سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں۔

سمٹ کے دوران ہونے وزیر اعظم اپنے خیالات کا اظہار بھی کریں گے۔دو روزہ سمٹ کا اختتام کل 23 جون کو ہو گا۔

Comments are closed.