شیخ رشید احمد کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایچ او تھانہ کوہسار کونوٹس جاری کرتے ہوئے 27 جون تک جواب طلب کر لیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی۔

پٹیشنر کی جانب سے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ شیخ رشید کے گھر پر چھاپے کے دوران ملازمین پر تشدد کیا گیا۔پولیس شیخ رشید کے گھر سے دو گاڑیاں بھی ساتھ لے گئی۔

شیخ رشیداحمدکی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، حفاظتی ضمانت منظور کی جائے اور گھر پر چھاپے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیے جائیں۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایچ او تھانہ کوہسار کونوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمات اورپولیس چھاپے کی تفصیلات طلب کر لیں۔

Comments are closed.