سابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کوگرفتارکرلیاگیا

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان، سابق ایم این اے مصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمار صدیق خان کو گرفتار کرلیا گیا، پی ٹی آئی 3 سابق ممبران اسمبلی 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے۔

ذرائع نے بتایاکہ سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کو ڈیڑھ مہینے کی کوششوں کے بعد اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سحری کے اوقات میں غلام سرور خان کے دوست کے گھر چھاپا مارا اور تینوں رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔

اس سے قبل سابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیکسلا میں ریڈ کیے گئے، پولیس نے تینوں رہنماؤں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

یادرہے کہ غلام سرور خان کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Comments are closed.