پرویز الٰہی ضمانت منظوری پر رہائی سے پہلے منی لانڈرنگ مقدمہ میں گرفتار
فائل:فوٹو
لاہور: اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کر لی۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا اعوان نے پرویز الہٰی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، اینٹی کرپشن کی جانب سے پراسیکیوٹر عبدالصمد نے دلائل مکمل کئے، پرویز الہٰی کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا انتظار نے دلائل دیئے۔
ایڈووکیٹ رانا انتظار نے پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی جبکہ پراسیکیوٹر نے مخالفت کرتے ہوئے موٴقف اپنایا کہ پرویز الہٰی مقدمہ میں براہ راست ملزم ہیں لٰہذا درخواست ضمانت خارج کی جائے۔
عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے آج جاری کرتے ہوئے عدالت نے پرویز الہٰی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی۔
بعد ازاں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعلیٰ اور ان کے بیٹے مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Comments are closed.