رجیم چینج کے بعد ہیرو قرار دئیے گئے مفتاح اسماعیل کا مریم نواز نے پتہ صاف کر دیا
فوٹو: فائل
لاہور: رجیم چینج کے بعد ہیرو قرار دئیے گئے مفتاح اسماعیل کا مریم نواز نے پتہ صاف کر دیا، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی عہدہ سے ہٹا دیا.
جب تک مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ رہے مفتاح اسماعیل کی کارکردگی شاندار رہی جس شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماوں نے اعتراف کیا تاہم بے روزگار کئے جانے کے بعد مفتاح نے اسحٰق ڈار کی ناکامی کو کامیابی قرار نہیں دیا.
میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز ان کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ،اس کے علاوہ سلم لیگ ن نے سندھ کی تنظیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا۔
چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ صوبائی صدر شاہ محمد شاہ اور جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل کو عہدوں سے ہٹاکر نئے لوگوں کو ذمہ داری دی جائے گی۔
مریم نواز نے دونوں کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا اور چیف آرگنائزر نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی عہدے سے الگ کرکے آئندہ کوئی اہم ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔
مریم نواز نے سینئر رہنماؤں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اہم کارکنوں کو پارٹی کو خیرباد کہنے پر انہیں نہیں روکا، قیادت کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے اور سلیمان شہباز کی جانب سے تنقید کے بعد پارٹی قیادت اور پالیسیوں سے اختلافات کا اظہار کھل کر چکے ہیں۔
رجیم چینج کے بعد وزیرخزانہ بننے والے مفتاح اسماعیل کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ انھوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں کردارادا کیا ہے تاہم اسحاق ڈار کی وطن واپسی اور وزارت سنبھالنے کے بعد ان کو غیر فعال کردیاگیا۔
Comments are closed.