پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

ترجمان رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 19 جون بروز پیر کراچی میں ہوگا۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی آج اسلام آباد، لاہور ، پشاور اور دیگر علاقوں میں منعقد ہوں گے۔

زونل کمیٹیاں چاند کی شہادت موصول ہونے کے بارے میں رپورٹ مرکزی کمیٹی کو ارسال کریں گی جبکہ چاند نظر آنے کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ جس کے بعد رویت کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین، سپارکو حکام کے علاوہ رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔

Comments are closed.