سمندری طوفان، ہلال احمر نے 200 گھرانوں کو امدادی سامان فراہم کیا،سردار شاہد احمد لغاری
وقار فانی
ٹھٹھہ: ہلال احمر پاکستان کے چیئر مین سردار شاہد احمد لغاری کی ہدایت پر سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر لوگوں کی حفاظت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گیے تھے.
متاثرہ علاقوں میں ہنگامی طبی امداد کا خاطر خواہ انتظام کیا گیا تھا. ہلال احمر کی ریسپانس ٹیم مستعدی کے ساتھ لوگوں کے انخلاء، کیمپوں میں دیکھ بھال کے کاموں میں مصروف رہی. 200 گھرانوں کو امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا.
سمندری طوفان، ہلال احمر نے 200 گھرانوں کو امدادی سامان فراہم کیا،سردار شاہد احمد لغاری نے کہا ہے مشکل کی ہر گھڑی میں قوم اور ملک کے ساتھ ہیں، متاثرہ گھرانوں میں امدادی سامان کی تقسیم کیا.
امدادی پیکج میں میں تارپولین شیٹس، بالٹیاں، ہاہیجین کٹس، مچھر دانیاں، جیری کین، کمبل شامل تھے.
سردار شاہد احمد لغاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سمندری طوفان کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اور انتظامات کے باعث ہم نقصان سے محفوظ رہے ہیں. حکومت، پاک فوج، مقامی انتظامیہ اور ہلال احمر پاکستان کی حکمت عملی کی بدولت لوگوں کی اپنے اپنے ساحلی علاقوں کو خوش اسلوبی کے ساتھ واپسی خوش آئند ہے.
ہلال احمر پاکستان دکھی انسانیت کا پاسبان ہے. امدادی سامان کی فراہمی اس بات کا بین ثبوت ہے کہ ہلال احمر مشکل کی ہر گھڑی میں قوم اور ملک کے ساتھ کھڑا ہے. مقامی انتظامیہ نے ہلال احمر پاکستان کی کاوش کو سراہا ہے.
Comments are closed.