مسافر بس کو کلر کہار موٹروے پر حادثہ، 10 افراد جاں بحق، 25 زخمی
فوٹو: ڈان نیوز ڈاٹ کام
کلر کہار: مسافر بس کو کلر کہار موٹروے پر حادثہ، 10 افراد جاں بحق، 25 زخمی،ریسکیو اور پولیس حکام کے مطابق حادثہ اسلام آباد-لاہور موٹر وے پر پیش آیا.
حادثے کے حوالے سے ریسکیو 1122 کے ترجمان فاروق احمد نے نجی میڈیا ادارے ڈان ڈاٹ کام کو ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
ادھر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کلر کہار کے مقام پر لاہور سے اسلام آباد جانے والی بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اہلکار جائے حادثہ پر موجود رہے، ڈی آئی جی (موٹر وے) محمد یوسف ملک اور سیکٹر کمانڈر کی نگرانی میں امدادی سرگرمیاں جاری رہیں۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ حادثے کی وجہ سے دو ٹریک ویز بند کردیے ہیں جب کہ تیسرا ٹریک ٹریفک کے لیے کھلا رکھا گیا۔
Comments are closed.