وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے روسی زبان میں گفتگوپرسب ششدر رہ گئے

45 / 100

فوٹو:اسکرین گریب
باکو: وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر سے روسی زبان میں گفتگو کرکے سب کو حیران کردیا۔

صدر الہام علیوف کی دعوت پر آذربائیجان میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے میزبان کے ساتھ روسی زبان میں بات چیت کی، جس پروہاں موجود مہمان اور میزبان سب ہی خوشگوار طور پر حیران ہو گئے۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف دورہ ترکیہ کے دوران ایک عوامی مقام پر ترک شہریوں سے ملے تھے اور وہاں بھی انہوں نے عام افراد کے ساتھ ترک زبان میں بات چیت کی تھی، جس پر ترک شہریوں نے حیرانی اور خوشی کا اظہار کیا تھا۔

علاوہ ازیں گزشتہ برس کے پی میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر آئے ہوئے جرمن سیاحوں کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف نے جرمن زبان میں بات کی تھی، جس پر شہری اور جرمن مہمان حیران ہوئے تھے۔

ایک اور واقعے میں شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میں بحرین کے اسپیکر کو عربی زبان میں خوش آمدید کہا تھا۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف 6 بین الاقوامی زبانیں بول سکتے ہیں۔

Comments are closed.