ماہرہ خان خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئیں

51 / 100

فائل:فوٹو

کراچی: پاکستان شوبز کی سپرسٹارادکارہ ماہرہ خان خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئیں۔اداکارہ گھڑ سواری کے دوران ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی تاہم اس دورا ن وہ محفوظ رہیں ۔

ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ کو اپنے بیٹے کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقوں کے سیر کے لئے گئی ہوئی ہیں۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں پہاڑوں سے ایک عجیب تعلق محسوس ہوتا ہے جیسے کے وہ ان سے بات کر رہے ہوں جیسے بتا رہے ہوں کہ آپ اتنے چھوٹے ہوتے ہوئے بھی کتنے دور تک جا سکتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ پہاڑوں میں سکون ہے اور انہیں دیکھ کر ایمان کا احساس ہوتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وقت کتنا سخت ہے جب تک آپ ان لوگوں سے گھرے رہیں گے جو آپ سے محبت کرتے ہیں، جن سے آپ محبت کرتے ہیں۔

ماہرہ خان کا گھُڑ سواری کے دوران 'بُرے حادثے سے بال بال بچ' جانے کا انکشاف - Entertainment - Dawn News
ماہرہ خان حادثہ میں بچ گئی

ماہرہ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ گھڑ سواری کے دوران ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی تھیں تاہم وہاں موجود لوگوں نے بروقت مدد کر کے ان کی جان بچا لی جس کیلئے وہ زندہ رہنے پر ان کی شکر گزار ہیں۔

Comments are closed.