علی محمد خان کی گرفتاری روکنے اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے درخواست دائر

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کی گرفتاری روکنے اور مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی رہ نما کی کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری کو عدالت کی پیشگی اجازت سے مشروط کیا جائے ۔

ایک شہری شیخ قیصر محمود نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں آئی جی اسلام آباد، ایڈووکیٹ جنرل اور علی محمد کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہ نماوٴں کیخلاف سیاسی بنیادوں پر متعدد مقدمات درج کیے گئے، ہزاروں کارکنان کو گرفتار کرکے قید کردیا گیا۔حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی جارہی ہیں۔ ان پامالیوں کا مقصد آئین کے تحت ہونے والے انتخابات کو ملتوی کرانا ہے۔ علی محمد خان 11 مئی سے ایم پی او اور دیگر دفعات کے تحت جیل میں قید ہیں۔ عدالتی حکم پر رہا ہوئے تو 17 مئی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد سے علی محمد خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں اور حکومت کو علی محمد خان کو مزید کسی مقدمے میں عدالت کی اجازت کے بغیر گرفتار کرنے سے روکا جائے۔

Comments are closed.