ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

55 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،لاہور اور پشاور آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز مشرقی کشمیر کا علاقہ ہے۔

زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے ترنول، شیخوپورہ، مریدکے، فیروزوالہ، پھول نگر، کالاشاہ کاکو، آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، راولاکوٹ ، باغ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Comments are closed.