جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس ، عمرایوب کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری واپس لینے کی استدعا منظور

45 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں سابق وفاقی وزیر عمرایوب کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری واپس لینے کی استدعا منظور کر لی

انسداد دہشت گردی اسلام آباد کے جج راجہ حسن عباس نے کیس کی سماعت کی۔ عمرایوب کے وکیل زکریہ عارف انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر درخواست ضمانت واپس لے رہے ہیں جس پر جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیے کہ عمرایوب کی درخواست اور وکالت نامے پر خوبصورت سے دستخط کردیں اور عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرلی۔

پی ٹی آئی رہنما عمرایوب آج انسدادِدہشت گردی عدالت پیش نہیں ہوئے۔ عمر ایوب کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Comments are closed.