ایف بی آر کے نئے ٹیکس لگیں گے مگر مہنگائی نہیں ہو گی، وزیر مملکت خزانہ
فائل: فوٹو
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ میں ایف بی آر کے نئے ٹیکس لگیں گے مگر مہنگائی نہیں ہو گی، وزیر مملکت خزانہ کے مطابق نئے ٹیکسز پیش خیمہ ثابت نہیں ہوں گے۔
وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا کہ عالمی مہنگائی میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی مہنگائی کم ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ایف بی آر نے 223 ارب روپےکے نئے ٹیکس لگانےکی تجویز دی ہے، 88 فیصد نئے ٹیکس ایسے ہیں جو براہ راست ٹیکس ہیں لیکن ایف بی آر کے نئے ٹیکس مہنگائی کا پیش خیمہ ثابت نہیں ہوں گے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کا مطالبہ یہ تھا کہ پرائمری سرپلس ہونا چاہیے جو نئے بجٹ میں ہے، آئی ایم ایف سبسڈیز کی مخالفت کرتا ہےجس کو اس بجٹ میں کم کیا ہے۔
عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ وزیراعظم سمیت دیگر جماعتوں کےلیڈرمیثاق معیشت کے لیے سنجیدہ ہیں، وزیراعظم جب اپوزیشن لیڈر تھے تو اس وقت کی حکومت کو میثاق معیشت کی دعوت دی تھی۔
Comments are closed.