رعایتی قیمت پر روس سے خریدا خام تیل کراچی پہنچ گیا، ایک اور وعدہ پورا ہوگیا، وزیراعظم
فوٹو : فائل
لاہور: رعایتی قیمت پر روس سے خریدا خام تیل کراچی پہنچ گیا، ایک اور وعدہ پورا ہوگیا، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا رعایتی قیمت پر روسی خام تیل کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی.
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا آج میں نے اپنی قوم سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے.شہبازشریف نے کہا مجھے یہ بتاتے ہوئے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے.
ان کا کہنا تھا کہ روس سے رعایتی قمیت پر خریدی گئی پہلی خام تیل کی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے اور اسے کل بحری جہاز سے اتارنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا.
انھوں نے کہاآج کا دن تاریخ میں ایک تاریخی تبدیلی کے دن کے طور پر یاد کیا جائے گا. ہم نے خوشحالی، معاشی ترقی، توانائی سلامتی اور کم لاگت ایندھن کی فراہمی کی طرف آج پہلا اور انتہائی اہم قدم اٹھایا ہے.
شہبازشریف کا کہنا ہے روس سے پاکستان آنے والی تاریخ میں خام تیل کی یہ پہلی کھیپ ہے اور یہ روس اور پاکستان کے مابین تعلقات کے ایک نئے باب کی شروعات ہے.
وزیراعظم نے کہااس موقع پر میں ان تمام لوگوں کی کوششوں کو سراہتا ہوں جو اس قومی اقدام کی تکمیل میں شریک رہے اور روس سے خام تیل کی درآمد کے وعدے کو حقیقت میں بدلنے میں اپنا کردار ادا کیا.
واضح رہے پہلاروسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچا ہے، خام تیل لےکرروسی جہاز ’پیور پوائنٹ‘ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔
بحریہ عرب میں سمندری طوفان سے قبل روس سے تیل لے کر آنے والا جہاز کراچی پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔
روسی خام تیل کا جہاز کراچی پورٹ کی آئل پیئر 2 پر تیل ترسیل کرے گا،جہاز کو کراچی پورٹ کی برتھ پر لگا دیا گیا ہے.
شپنگ ذرائع کے مطابق خال تیل لےکر روسی جہاز ’پیور پوائنٹ‘ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔
ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق روس کا پہلا تیل بردار جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے.
چند دن قبل پاکستان کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے روسی خام تیل کی امپورٹ کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کے سستا ہونے کی خوشخبری دی تھی۔
وزیر مملکت مصدق ملک نے چند روز قبل کہا تھا کہ بحری جہاز عمان پہنچ چکے ہیں اور پاکستان کو سستے تیل کی سپلائی ایک ہفتے میں شروع ہو جائے گی۔
مصدق ملک نے یہ بھی کہا تھا کہ روس سے سستا تیل پاکستان آنے والا ہے۔ جیسے ہی روس سے تیل آئے گا، قیمتیں کم ہونا شروع ہو جائیں گی۔پاکستان میں توانائی کے شعبے کا زیادہ تر دار و مدار درآمد ہو کر آنے والے ایندھن پر ہے۔
Comments are closed.