پیپلز پارٹی فوج کا سیاسی کردار ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے، بلاول بھٹو
فوٹو: اسکرین گریب
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پیپلز پارٹی فوج کا سیاسی کردار ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے، بلاول بھٹو نے کہا ان کی جماعت ایک عرصے سے اس کوشش میں ہے۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاپاکستان میں جمہوریت پنپ رہی ہے۔ جمہوریت دو قدم آگے بڑھتی ہے اور پھر ایک قدم پیچھے چلی جاتی ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 2008 سے 2013 کے درمیان سیاست دانوں نے کافی کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج کے سیاسی کردار کے خاتمے کا مقصد حاصل کرنے کے لیے سویلین اداروں کو اپنا مضبوط مقام بنانا ہوگا۔کہا” پاکستان کی قسمت کے فیصلے سڑکوں پر نہیں کیے جا سکتے پارلیمنٹ کو ملک کی قسمت کے فیصلے کرنا ہیں۔”
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کی جانب بڑھنے کا پوٹینشل موجود ہے اور اس وقت جمہوریت کے راستے پر کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا "میرے خیال میں عمران خان کی جانب سے متعارف کردہ سیاست نے ملک میں پنپتی جمہوریت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ملک میں جمہوریت کی اقدار کی بحالی ہمارے لیے بنیادی چیلنج ہے۔
انھوں نے کہا کہ اب یہ سیاست دانوں کی ذمے داری ہے کہ وہ آئین کی عمل داری کو یقینی بنائیں۔” بلاول نے الزام لگایاکہ عمران خان فوج کے سابق افسران کی مدد اور دھاندلی زدہ انتخابات کے نتیجے میں 2018 میں اقتدار میں آئے تھے اور ان کا فوج کے ساتھ گزشتہ برس اپریل سے مسئلہ شروع ہوا تھا۔
چیئرمین پپیلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ فوج نے گزشتہ سال سیاسی کردار سے کنارہ کشی کا کہا تھا۔ جہاں تک عمران خان کا معاملہ ہے انہیں اس بات کا شکوہ ہے کہ فوج ان کی مدد کیوں نہیں کر رہی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ تحریکِ انصاف کے حمایتیوں کو اس بات پر غصہ ہے کہ فوج ملک کے قانون کی خلاف ورزی کیوں نہیں کر رہی اور عمران خان کی حمایت کیوں نہیں کر رہی۔
ان کا کہنا تھا پاکستانی شہریوں کی اکثریت چاہتی ہے کہ فوج سیاست سے لاتعلق رہے اور سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔
انھوں نے نو مئی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر جن لوگوں نے حملے کیے انہیں قانون کے مطابق نتائج بھگتنا ہوں گے۔
Comments are closed.