گریڈ 1سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری
فوٹو: فائل
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے گریڈ 1سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری، اسی طرح پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔
وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گریڈ 1سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد پنشن میں ساڑھے17 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے گریڈ17سے22تک کےملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصداضافےکی منظوری دی ہے، مزدورکی کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے مقررکرنے کی منظوری دی ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام نے کابینہ کو بجٹ لے آؤٹ پر بریفنگ دی اور ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 20 فیصد ایڈہاک ریلیف کی تجویز پیش کی.
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت خزانہ کی تجویز پر بحث کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 35 فیصد تک ایڈہاک اضافے کی منظوری دیدی۔
Comments are closed.