پی ٹی آئی سے ٹوٹے سیاسی ستاروں کی کہکشاں "استحکام پاکستان” کے نام سے جگمگا اٹھی
فوٹو: ڈان نیوز
اسلام آباد : پی ٹی آئی سے ٹوٹے سیاسی ستاروں کی کہکشاں "استحکام پاکستان” کے نام سے جگمگا اٹھی، جہانگیر ترین کی سربراہی میں پریس کانفرنس کے دوران جہانگیر ترین نے نئی پارٹی کااعلان کیا۔
جہانگیر ترین نے لاہور میں علیم خان اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی نئی پارٹی کا باضابطہ اعلان کیا، انھوں نے کہا سیاست میں آنےکامقصدملکی ترقی میں اپناحصہ ڈالناہے.
انہوں نے کہا کہ ملک نازک دورسےگزررہاہے، سیاست میں آنےکامقصد ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے،روایتی سیاستدان نہیں تھااس لیےتاخیرسےسیاست میں آیا،ایک جذبےکے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہواتھا،پی ٹی آئی کومضبوط سیاسی قوت بنانےکیلئے بھرپور جدوجہد کی۔
جہاانگیر ترین نے کہاکہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات نہیں ہونے چاہیے تھے،پاکستان سے انتشارکو ختم کرنا ہے۔ سانحہ نو مئی میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 2013کےبعدپی ٹی آئی میں نیاجوش اورجذبہ پیداکیاجس طرح چاہتےتھے معاملات اس طرح نہیں چل سکے،ملک میں اصلاحات کیلئےجدوجہدکی لیکن ایسانہ ہوسکا، یقینی بنایاپی ٹی آئی ایسی قوت بنےکہ ہرالیکشن جیتے۔
جہانگیر ترین نے کہا پاکستان کی سیاست کو نئی سمت کی ضرورت ہے ۔ جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے حکومت اوراپوزیشن کو آئینی ذمے داریوں کو پورا کرنا ہوگا ، آنے والے دنوں میں اپنا اصلاحاتی ایجنڈا منظرعام پرلائیں گے۔
سابق صوبائی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمیں خوشحال پاکستان کا خواب دکھایا گیا،ہم جو کرسکتے تھے، ہم نے جدوجہد میں حصہ ڈالنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال سے تمام پاکستانی پریشان ہیں، اسی صورتحال میں ہم سب نے ملکرفیصلہ کیا کہ ملکی سیاست میں کردارادا کیا جائے، اورسب ایک ہی پلیٹ فارم پراکٹھے ہوں۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایک پارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا،جہانگیرترین نےسب کواکٹھا کرنے میں بڑےپن کامظاہرہ کیا،ہم نےگزشتہ11سے12سال ایک ہی پلیٹ فارم پرگزارے،جہانگیرترین کی سیاسی بصیرت سےسب ایک پلیٹ فارم پراکٹھےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکرکراس نئی سیاسی جدوجہد اپناحصہ ڈالیں گے،انتشارختم کرکے پاکستان کوترقی کے سفرپرگامزن کرنا چاہتے ہیں ۔ اس لئے جہانگیرترین کی رہنمائی میں ایک پلیٹ فارم پراکھٹے ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سب ملکر سیاسی جدوجہد میں حصہ ڈالیں گے۔
سینئرسیاستدان عبدالعلیم خان نے کہا کہ انتشار پاکستان کو کھوکھلا کررہا ہے، پاکستان سے انتشار کو ختم کرنا ہے پاکستان کو خوبصورت ترقی یافتہ ملک بنانا ہے،ایسا پاکستان بنائیں گےجس میں عوام، پارلیمان، عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہوں۔
تقریب میں تحریک انصاف کے سابق رہنما تنویرالیاس،محمودمولوی،فردوس عاشق اعوان، فوادچوہدری،عمران اسماعیل، عامرکیانی،علی زیدی بھی موجودتھے۔
Comments are closed.