سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف سماعت بغیر کاروائی ملتوی
فائل:فوٹو
اسلام آباد:سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت بغیر کاروائی غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔اٹارنی جنرل نے سماعت بجٹ سیشن کے بعد رکھنے کی استدعا کردی۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔
عدالتی عملے کے مطابق سماعت جسٹس شاہد وحید کی خرابی صحت کے سبب ملتوی کی گئی۔عدالتی عملے نے کمرہ عدالت میں آ کر بتایا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے میٹنگ روم میں اٹارنی جنرل سمیت وکلاء کو بلایا۔
اٹارنی جنرل نے بتایا دو قوانین میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے فوری قانون سازی نہیں ہو سکی.اٹارنی جنرل کا موقف تھا بجٹ سیشن چل رہا ہے، فوری قانون سازی نہیں ہوسکتی۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیس کی سماعت بجٹ سیشن کے بعد کی جائے۔
Comments are closed.