ملک میں انتخابات تب ہی ہوں گے جب میں الیکشن کراوں گا، آصف زرداری

50 / 100

فوٹو : فائل

لاہور: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف زرداری نے کہا ہے ملک میں انتخابات تب ہی ہوں گے جب میں الیکشن کراوں گا، آصف زرداری کا کہنا تھا یہ 2 ماہ میں الیکشن نہیں کراسکتے.

لاہور کے بلاول ہاؤس میں سینٹرل پنجاب کے امیدواروں سے خطاب میں سابق صدر نے کہا کہ فوج کا بڑا خرچ نہیں ہے، خوامخواہ اس پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ فوج کا بڑا خرچہ ہے۔

آصف زرداری نے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ یہ 2 ماہ میں الیکشن نہیں کراسکتے، انتخابات تب ہی ہوں گے جب میں کرواؤں گا۔
کہا کہ پیپلز پارٹی اور میں نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے.

انھوں نے کہا کہ کارکن صبر کریں کیونکہ صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپ کو انداز بھی نہیں، سارے دکھ درد دور ہوجائیں گے، میں نے 14برس جیل میں معیشت پر بہت ساری کتابیں پڑھیں.

ان کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں ایسے حل دیے جس کی وجہ سے ہمارے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر ہو گئے تھے۔ انشاء اللہ ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالر تک پہنچاؤں گا۔

آصف علی زرداری نے کہا سیاست میں ہر چیز کو کرنے کا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی ، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا، اسی لیے وہ ہونے والی چیز کو بھی نہیں ہونے دیتے۔

Comments are closed.