شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہا، عمران خان سے ملنے کل زمان پارک جاوں گا

50 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

راولپنڈی: شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہا، عمران خان سے ملنے کل زمان پارک جاوں گا ، رہائی کے بعد تحریک انصاف کے سے کھڑے رہنے کا اعلان کیا۔

راولپنڈی میں رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کارکن ڈٹے رہیں ،مشکل وقت کے بعد روشن سویرا آنے والا ہے۔میرے ہاتھ میں اںصاف کا جھنڈا ہے،قید تنہائی میں غوروفکر کا موقع ملا۔

انھوں نے کہا کہ موجوہ حالات کا صبر سے مقابلے کریں گے، وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہا کہ میں آج بھی وہاں کھڑا ہوں جہاں گرفتاری سے پہلے کھڑا تھا۔ میرے ہاتھ میں انصاف کا جھنڈا ہے،کارکن مشکل حالات میں صبر سے کام لیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہیں غیرقانونی طور پر 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔ ایک قید تنہائی میں موجود شخص کسی کو کیا اشتعال دلاتا۔عدالت نے میرے خلاف کارروائی کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بھی بے گناہ کارکن جیلوں میں ہیں جن کی رہائی کیلئے اقدامات کریں گے۔وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی چیئرمین سے ملاقات کیلئے لاہور جائیں گے۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں،لیگل ٹیم اور خاندان کے افراد کا مشکل حالات میں ساتھ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ شاہ محمود قریشی کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے اپنی لیگل ٹیم، اپنی فیملی اور کارکنوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا اب میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کرنے کیلئے لاہور جارہا ہوں.

Comments are closed.