شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار، فوری رہا کرنے کا حکم

45 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت نے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی آئین وقانون مطابق پرامن سیاسی سرگرمیاں،پرامن احتجاج اور خطاب کر سکیں گے

ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے نظربندی پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ شاہ محمود قریشی رہائی کے 3 روز میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بیان حلفی جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی آئین وقانون مطابق پرامن سیاسی سرگرمیاں،پرامن احتجاج اور خطاب کر سکیں گے جب کہ توڑ پھوڑ،جلاوٴ گھیراوٴ کے احتجاج سے دْور رہیں گے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

دوران سماعت عدالت نے لا افسر سے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی نے اگر کوئی تقریر یا کسی احتجاج کو لیڈ کیا ہے تو بتائیں۔ کوئی بھی سیاسی لیڈر کسی سیاسی مجمعے میں اپنے الفاظ کو کنٹرول نہیں کرسکتا۔ شاہ محمود قریشی کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو عدالت میں پیش کریں۔

لا افسر نے جواب دیا ہمیں 2 دن کا وقت دیا جائے۔بعد ازاں عدالت نے نظربندی پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

Comments are closed.