اپنی اہلیہ کیساتھ پہلی ملاقات پر شرمندہ تھا کیونکہ وہ مجھ سے کافی چھوٹی تھی،شاہد کپور

45 / 100

فائل:فوٹو
ممبئی: بالی ووڈ کے اسٹار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ والدین اور دیگر رشتوں میں آپ ایک مخصوص وقت گزار سکتے ہیں مگر آپ کو زندگی جینے کیلئے ایک دوست جیسے جیون ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اْس وقت میں نے شادی کا فیصلہ کیالیکن میں اپنی اہلیہ کیساتھ پہلی ملاقات پر بہت شرمندہ تھا کیونکہ وہ مجھ سے عمر میں 14 سال چھوٹی تھیں۔

شاہد کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی اور میرا راجپوت سے شادی سے متعلق کھل کر بات کی۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک کامیاب اداکار بن چکے تھے اچھا کما رہے تھے اور ایوارڈز بھی وصول کرتے تھے مگر ایوارڈز شو سے گھر واپسی پر وہ اپنے ایوارڈ کو پالتو کتے کے ساتھ شیئر کرتے تھے۔

شاہد کا کہنا تھا کہ اْس وقت انہیں لگا کہ وہ زندگی میں بہت اکیلے ہیں اور انہیں بھی فیملی کی ضرورت ہے کیونکہ اْنہیں کام سے واپسی پر گھر پر اکیلے رہنا پڑتا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ والدین اور دیگر رشتوں میں آپ ایک مخصوص وقت گزار سکتے ہیں مگر آپ کو زندگی جینے کیلئے ایک دوست جیسے جیون ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔

شاہد کپورنے بتایا کہ اْس وقت انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور ان کی میرا سے پہلی ملاقات کروائی گئی تاہم وہ پہلی ملاقات پر بیحد شرمندہ تھے کیونکہ میرا ان سے 14 سال چھوٹی تھیں۔

اداکار نے بتایا کہ میرا عمر میں چھوٹی ضرور تھیں مگر پہلی ملاقات پر وہ ان سے بیحد متاثر ہوئے کیونکہ وہ بہت پْر اعتماد تھیں اور انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کہ میں ایک اسٹار ہوں۔

شاہد کپور کا کہنا تھا کہ وہ ایک سادہ زندگی چاہتے تھے اور چاہتے تھے کہ انہیں ہر وقت ایک اداکار کے طور پر نہ دیکھا جائے تاکہ وہ بھی گھر میں ایک عام ا?دمی جیسی زندگی گزار سکیں اور ان کی اہلیہ ایسی ہی تھیں۔

خیال رہے کہ 2015 میں شاہد کپور اور میرا کپور کی ارینج میرج ہوئی 2016 میں ان کی بیٹی میشا جبکہ 2018 میں بیٹے زین کی پیدائش ہوئی۔ شاہد کپور کی اہلیہ کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں اور انہیں والدین کی جانب سے ایک دوسرے سے ملوایا گیا تھا۔

Comments are closed.