نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس ، مراد علی شاہ کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
فائل:فوٹو
اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر کے خلاف نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی ، مراد علی شاہ کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
جونیئر وکیل کی جانب سے ریفرنس میں شریک دیگر ملزمان کے وکلاء کی عدم موجودگی پر سماعت ملتوی کرنے کی بھی استدعا کی گئی ، جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وکلاء سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں مصروف ہیں۔
بعدازاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت 23 جون تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.