ہم معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے،ان میں ہماری مہارت نہیں ہے،چیف جسٹس

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:کے الیکٹرک نجکاری کیس میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ ہم معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے،معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں ہے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کے الیکٹرک نجکاری کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ ہم معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے،معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں ہے. چیف جسٹس پاکستان نے وکیل درخواست گزار رشید رضوی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ چاہیں تو متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں،ویسے بھی پارلیمنٹ نے آرٹیکل 184کی شق تین سے متعلق دو قوانین بنائے ہیں،پرانے مقدمات اس لیے سماعت کیلئے مقرر کر رہے ہیں تاکہ دیکھ سکیں لائیو ایشو ہے؟۔

ایڈووکیٹ صلاح الدین نے کہا کہ کے ایس سی لیبر یونین کیخلاف درخواست بھی آئی ہے. جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ وہ کیس اس وقت ہمارے سامنے نہیں ہے. وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کی جائے۔

. چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آئندہ ہفتے چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں، ججز دستیاب نہیں ہونگے،آئندہ ہفتے ججز متعلقہ رجسٹریوں میں ہونگے،آپ ہدایات لے لیں، کل کیس گے. عدالت نے قرار دیا کے الیکٹرک کی نجکاری کو اٹھارہ سال ہو چکے.کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

Comments are closed.