اداکارہ تانجن تیشا کی نشے کی حالت میں ویڈیو وائرل ہوگئی،مداحوں کی تنقید
فائل:فوٹو
ڈھاکا: بنگلادیشی اداکارہ اور ماڈل تانجن تیشا کی نشے کی حالت میں ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں اداکارہ ا اپنی دوستوں کے ساتھ نشے میں دھت ہوکر رقص کررہی ہیں اوراس دوران وہ غیراخلاقی الفاظ بھی استعمال کرتی ہیں۔
بنگلادیشی اداکارہ اور ماڈل تانجن تیشا کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ نشے میں دھت ہوکر دوستوں کے ساتھ غیراخلاقی الفاظ استعمال کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
معروف بنگالی اداکارہ و ماڈل کی یہ ویڈیو لفٹ میں بنائی گئی ہے جس میں ان کے ساتھ دو مزید اداکارائیں بھی نظر آرہی ہیں۔ تانجن تیشا اپنی دوستوں کے ساتھ نشے میں دھت ہوکر رقص کررہی ہیں اوراس دوران وہ غیراخلاقی الفاظ بھی استعمال کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو اداکار شریف الراز کے فیس بک اکاوٴنٹ سے لیک ہوئی ہے۔ لیک ہوتے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
تانجن نیشا نے لیک ویڈیو پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ان کی یہ ویڈیو چھ سال پرانی ہے جسے کسی نے ان کا امیج تباہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا ہے۔ بعدازاں سوشل میڈیا کے صارفین کی جانب سے اداکارہ پر تنقید کے بعد یہ ویڈیو ڈیلیٹ کردی گئی۔
Comments are closed.