مایا علی کی فرائی پین سے کپڑے استری کرنے کی ویڈیو کی دھوم

46 / 100

فائل:فوٹو
کراچی: خوبرواداکارہ مایا علی نے لوڈ شیڈنگ کے باعث فرائی پین سے کپڑے استری کرنے کی ویڈیو شیئر کر دی۔جبکہ صارفین نے مایا کی اس اسٹوری کو مریم نواز کے فرائی پین سے کپڑے استری کرنے والے بیان پر مزاحیہ ردِعمل قرار دیاہے۔

اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 

(فوٹو؛ اسکرین شاٹ)

اس ویڈیو میں مایا کو اپنے باورچی خانے میں فرائینگ پین کو چولہے پر گرم کر کے اس سے اپنی ٹی شرٹ استری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مایا علی نے بغیر نام لیے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسٹوری پر لکھا کہ ’جب 8 گھنٹوں سے بجلی نا ہو باقی آپ سمجھدار ہیں‘۔

اداکارہ کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جبکہ کئی صارفین نے مایا کی اس اسٹوری کو مریم نواز کے فرائی پین سے کپڑے استری کرنے والے بیان پر مزاحیہ ردِعمل قرار دیا۔

Comments are closed.