شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی پولیس نے تحریری جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:عدالتی حکم کے باوجودپاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی پولیس نے تحریری جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔ عدالت نے جواب کی درخواست گزار کی وکیل کو فراہم کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر 15 جون کو دلائل طلب کر لیے ہیں ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف ایمان مزاری کی جانب سے دائر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

آئی جی پولیس اسلام آباد اکبر ناصر عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور تحریری جواب جمع کرایا۔ درخواست گزار ایمان مزاری اپنی وکیل زینب جنجوعہ کے ہمراہ پیش ہوئیں۔

عدالت نے آئی جی پولیس کے جواب کی نقل درخواست گزار کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ اسے دیکھ لیں پھر کیس دوبارہ کال کریں گے۔ سماعت میں کچھ دیر کے وقفہ کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی تو عدالت نے کہا کہ جواب پڑھ کر آئندہ سماعت پر دلائل دیں جس کے بعد سماعت 15 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

Comments are closed.