عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی پر بھی مقدمہ میں عمران خان کی آج پیشی، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت
فائل:فوٹو
اسلام آباد: عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی پر بھی مقدمہ میں عمران خان کی آج پیشی، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت نیب کورٹ میں دائر کی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف کیسز کی سماعت آج ہو گی۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کیس جسے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل کا نام دیا گیا ہے میں درخواست ضمانت پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں ڈویڑن بینچ عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کی دیگر دو درخواستوں پر بھی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔
عمران خان کی 190 ملین پاوٴنڈز کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت دوپہر 2 بجے ہوگی جبکہ عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی پر نکالی گئی ریلی پر درج مقدمہ اور نامعلوم مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر ہوگی۔
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بھی آج 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے، وہ احتساب عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کریں گی۔
Comments are closed.