شیخ رشید احمد نے القادر ٹرسٹ کیس میں نیب طلبی پر جواب جمع کرادیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاوٴنڈ سے متعلق القادر ٹرسٹ کیس میں نیب طلبی پر جواب جمع کرادیا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز خان نیب میں پیش ہوئے اور سابق وزیر کی جانب سے جواب نیب میں جمع کرایا۔
شیخ رشید کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہیکہ وفاقی کابینہ میں القادر ٹرسٹ کیس کا معاملہ جب آیا تو میں کابینہ میٹنگ میں موجود نہیں تھا، کابینہ میں القادر ٹرسٹ کیس آئٹم آنے سے قبل کابینہ اجلاس چھوڑ کر چلا گیا تھا۔
اپنے جواب میں شیخ رشید احمدنے مزید کہا کہ میرے پاس القادر ٹرسٹ سے متعلق کوئی ثبوت یا انفارمیشن نہیں، یہ معاملہ کابینہ میں آنے کے وقت اس وقت کے احتساب وزیر شہزاد اکبر سے تعلقات ٹھیک نہیں تھے، شہزاد اکبر سے ان دنوں میری کوئی بات چیت بھی نہیں تھی۔
خیال رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں نیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کیا تھا ان سے اس حوالے سے تحقیقات بھی جاری ہیں۔
Comments are closed.