ابرار الحق کو تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد لندن میں شو کرنا مہنگا پڑ گیا، ہنگامہ آرائی
فوٹو: اسکرین گریب
لندن: ابرار الحق کو تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد لندن میں شو کرنا مہنگا پڑ گیا، ہنگامہ آرائی ، تلخ کلامی، پولیس بلانا پڑگئی، پولیس نے پہنچ کر بحظاظت نکلنے میں مدد کی۔
پاکستان میں گلوکاری کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے گلوکار ابرارالحق کو پارٹی چھوڑنے کے فیصلے پر بیرون ملک سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں پی ٹی آئی اور سیاست کو خیرباد کہنے والے گلوکار ابرار الحق کوپی ٹی آئی چھوڑنے والے ایک اور بزنس مین علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے منعقد کنسرٹ میں پرفارمنس کیلئے لندن مدعو کیا گیا تھا۔
Journalists were brutally attacked during Abrar ul Haq's media talk in London.#London #IbrarUlHaq pic.twitter.com/V9nVNo3cYe
— Safina Khan (@SafinaKhann) May 28, 2023
ابرارالحق شیڈول کے مطابق لندن پہنچے اور کنسرٹ تو کرلیا تاہم بعد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے ابرار الحق کو گھیر لیا۔
پی ٹی آئی کارکنان، ابرار الحق کے گارڈز اور میڈیا کے درمیان تلخ کلامی اور لڑائی کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر انتظامیہ نے پولیس کو بُلا لیا۔
بات بڑھنے لگی تو لندن پولیس نے ابرار الحق کی بحفاظت واپسی کیلئے گاڑی کو اپنے حصار میں لے کر انہیں وہاں سے روانہ کیا۔
PTIکے ورکروں نے لند ن میںابرارالحق کو تھپڑ مار دیا #SupremeCourt #Abrarulhaq #ImranRiazKhan #London #fighting #PTI #Workers pic.twitter.com/f3wTtVnJMI
— News Alert (@TheNewsAlertPK) May 29, 2023
ان واقعات کے بعد ابرار الحق کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں انہیں پرفارم کرتے اور میڈیا سے بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر میڈیا کے سوالات پرابرار الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے سیاست سے دوری اختیار کی ہے ان پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے والے گلوکار ابرار الحق کا لندن میں کنسرٹ کرنا مہنگا پڑگیا ،پی ٹی آئی کارکنان کے دھاوا بولنے کے بعد اپنے ہی سیکیورٹی گارڈز سے خوفزدہ ہوگئے۔#Abrarulhaq #PTI #London pic.twitter.com/N6ovcnCvQE
— Umar Khattak عمر خٹک (@iUmarKhattak) May 29, 2023
یہ بھی کہا کہ سیاست میں شمولیت ان کا آئینی حق ہے اور وہ مستقبل میں واپس بھی اس کا حصہ بن سکتے ہیں تاہم فلوقت انہیں سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابرار کنسرٹ کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد ڈرے ہوئے ہیں اور گاڑی سے اُترنے کیلئے انکار کر رہے ہیں۔
Comments are closed.