کیا اب واٹس ایپ کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں رہے گی

45 / 100

فائل:فوٹو

سان فرانسسکو: واٹس ایپ نے اپنی غیرمعمولی تبدیلیوں کے بعد اپنے بی ٹا ورژن میں ایک نیا فیچر پیش کیا ہے جو ’واٹس ایپ یوزرنیم‘ کے نام سے سامنے آیا ہے۔ اس پر ماہرین اپنے اپنے انداز سے تبصرہ کررہے ہیں۔

یہ آپشن 2.23.11.15 ورڑن میں دیکھا گیا ہے۔ ایپ سیٹنگ میں جاکر پروفائل میں سے ’یوزرنیم‘ فیچر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس سے دو باتیں سامنے آتی ہیں کہ شاید اب واٹس ایپ کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں رہے گی۔

دوم یوزرنیم کے نیچے آپ اپنا فون نمبر چھپا کر اپنی شناخت اوجھل رکھ سکیں گے۔ اس آپشن سے مشہور افراد فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو اپنا نمبرظاہرنہیں کرنا چاہتے۔ لیکن اس صورت میں واٹس ایپ کو بلاکنگ اور غیرضروری کال روکنے کے دیگر آپشن بھی بڑھانے ہوں گے۔

اگرچہ یہ ابتدائی مراحل میں ہے اور اسی لیے کچھ کہنا درست نہ ہوگا۔ شاید اس کا مقصد فون نمبر چھپانا ہو، شاید پرائیوٹ روابط ہوں یا کچھ اور تاہم یہ ایک بہترین فیچر ضرور ہوسکتا ہے۔ اس کی مزید تفصیلات جیسے ہی سامنے آتی ہیں ہم اپنے قارئین کو ضرور آگاہ کریں گے۔

Comments are closed.