اسحاق ڈار صحافیوں کی طرف سے ناکامی کے سوال پر غصہ میں آگئے
فوٹو: اسکرین گریب
اسلام آباد: اسحاق ڈار صحافیوں کی طرف سے ناکامی کے سوال پر غصہ میں آگئے، کہا بس کر یار پاکستان نے ابھی تک ڈیفالٹ تو نہیں کیا ہے، انٹرنیشنل پیمنٹ کر رہے ہیں.
اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار صحافیوں کے تندوتیز سوالات پر غصے میں آگئے، اسحاق ڈار صاحب کیا آئی ایم ایف سے معائدہ نہ ہونا آپ کی ناکامی ہے، صحافی کا سوال.
کیا پاکستان ڈیفالٹ ہو گیا ہے، اسحاق ڈار کا جواب؟ پھر کہا کہ ہم نے ہر انٹرنیشنل پیمنٹ کی ہیں ڈیفالٹ تو نہیں کیا ناں.
Ishaq showing Agration. pic.twitter.com/tHkm6aIMqj
— Mghees khan (@zhtoday) May 29, 2023
آپ کو پہلی بار مشکل معاشی حالات ملے اور آپ معیشت سنبھال نہیں پارہے، صحافی کا سوال،آپ نے جو فیصلہ دینا ہے دے دیں،میں بعد میں دیکھ لوں گا، اسحاق ڈار کا جواب
اسحاق ڈار کا نئے بجٹ اور آئی ایم ایف کے حوالے سے سوالوں کا جواب دینے سے گریز، تیزی سے گاڑی میں بیٹھے اور چلے گئے.
Comments are closed.