جاوید شیخ نے تیسری شادی سے متعلق سوالوں پر خاموشی توڑ دی

50 / 100

فائل:فوٹو

کراچی: پاکستان شوبز کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے تیسری شادی سے متعلق سوالوں پر خاموشی توڑ دی۔ اداکار نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ’نو کمنٹس بس یہاں بات ہی ختم۔

حال ہی میں جاوید شیخ ایک انٹرویو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔

شادی سے متعلق سوال پر اداکار نے کہاکہ ایک عرصے سے بغیر شادی کے رہنا شاید ان کی قسمت کا لکھا تھا کیونکہ انسان خود اپنی قسمت نہیں لکھ سکتا۔
تیسری شادی کب کریں گے؟ اس سوال پر جاوید شیخ نے قہقہ لگا کر جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ’نو کمنٹس بس یہاں بات ہی ختم۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں سرحد پار مشہور اداکار جاوید شیخ نے اپنی شادیوں سے متعلق انکشاف کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ وہ تیسری شادی اس لئے نہیں کرتے کہ کہیں لوگ ان کے بارے میں یہ رائے نہ قائم کرلیں کہ وہ بس شادیاں ہی کرتے رہتے ہیں۔

جاوید شیخ کی پہلی شادی ان کی مداح زینت منگی سے ہوئی تھی جن سے ان کے دو بچے مومل اور شہزاد ہیں جبکہ اداکار کی دوسری شادی ساتھی اداکارہ سلمیٰ آغا سے ہوئی جو 3 سال بعد ہی ختم ہوگئی۔

Comments are closed.