ترکیہ صدارتی انتخابات،،طیب ایردوان نے استنبول ،کمال کلیچ دار اولو نے انقرہ میں ووٹ ڈالا

نتائج جلد آئیں گے،سپریم الیکشن بورڈ 

55 / 100

فوٹو: ٹی آر ٹی اردو

انقرہ: ترکیہ صدارتی انتخابات،،طیب ایردوان نے استنبول ،کمال کلیچ دار اولو نے انقرہ میں ووٹ ڈالا، سپریم الیکشن بورڈ کے چیئرمین احمد ینر نے کہا ہے نتائج کااعلان جلد کیا جائے گا۔

ترکیہ بھر میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی۔ سپریم الیکشن بورڈ  کے چیئرمین احمد ینر نے انقرہ میں ارجنٹائن کے پرائمری اسکول میں اپنا ووٹ ڈالا۔

ترکیہ کے موجودہ صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اس موقع پرعوام کی بڑی تعداد ایردوان کے ہمراہ اسکودار کے پولنگ سٹیشن پر موجود تھی۔

صدر رجب طیب ایردوان حکومتی جمہور اتحاد کے مشترکہ امیدوار ہے۔ انہوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوام کو اپنا انتخابی حق استعمال کرنے کی اپیل کی۔

صدر ایردوان کے حریف کمال کلچدار اولو نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ کمال کلچدار اولو نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ کمال کلچدار اولو حزب اختلاف ملت اتحاد کی جانب سے صدارتی امیدوار اور پیپلز ریپبلک پارٹی کے صدر ہے۔

ترکیہ  میں 5 سال کے لیے صدر منتخب ہونے والے اور  14 مئی کے پہلے راونڈ میں  پہلے دو نمبروں پر رہنے والے  جمہور اتحاد کے امیدوار رجب طیب ایردوان اور ملت اتحاد کے امیدوار  کمال کلچدار اولو کے درمیان مقابلہ ہے۔

آج ترکیہ میں ہونے والے انتخابا ت میں 60 ملین سے زائد  ترک ووٹر صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اپنا  رائے حقِ دہی استعمال کریں گے ۔

جاری انتخابات میں تقریباً 4.5 ملین افراد   پہلی بار  اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے،ملک میں ووٹرز کے لیے کل 2 لاکھ کے قریب بیلٹ باکس کے زریعے حق رائے دیہی استعمال کریں گے۔

اپوزیشن کے امیدوار کمال کلچدار اولو اور صدر ایردوان میں کانٹے کا مقابلہ ہے،بیرون ملک مقیم تقریباً 3.5 ملین  رجسرڈ  رائے دہندگان  کے لیے 73 ممالک میں 151 نمائندہ دفاتر میں 167  پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔

سمندر پار  پولنگ کا عمل  24 مئی کو اختتام پذیر ہوا تھا۔ بیرون ملک  میں پڑنے والے  بیلٹ پیپرز کو طیاروں اور سفارتی کورئیر کے ذریعے ترکیہ لایا گیا۔

ترکیہ کے میڈیا ترکیہ اردو اور ٹی آر ٹی اردو کے مطابق ترکیہ بھرمیں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد دارالحکومت انقرہ میں اوورسیز ڈسٹرکٹ الیکشن بورڈ میں محفوظ کردہ   ووٹوں کی گنتی  بیک وقت شروع کی جائیگی۔

سرحدی  چوکیوں پر بھی  ووٹ  ڈالنے کا عمل  شام 5  بجے  تک مقررتھا،اس سے قبل انتخابات کے پہلے راونڈ میں صدر رجب طیب ایردوان کے عوامی اتحاد نے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کر لی تھی۔

لیکن اس کے باوجود 51 فیصد ووٹ نہ ہونے کے باعث انتخابات دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئے تھے،سپریم بورڈ آف الیکشنز کے چیئرمین احمد ینیر نے کہاکہ انتخابات اب تک پرامن طریقے سے ہو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا نتائج 14 مئی کو ہونے والے انتخابات کے برعکس وقت سے پہلے آ سکتے ہیں۔ ینیر نے کہا کہ بورڈ کے فیصلے کے بعد ایک بیان دیا جا سکتا ہے کہ آیا انتخابی پابندی جلد ختم ہو جائے گی یا نہیں۔

 ینر نے پریس کو ایک بیان میں کہا کہ، "ہمارے شہری دوسرے راؤنڈ کے ساتھ ساتھ پہلے راؤنڈ میں بھی ملک اور بیرون ملک انتخابات میں کافی دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔

کہا میری خواہش ہے کہ نتائج ترک قوم، ہماری جمہوریت، ہماری سیاسی جماعتوں اور ہمارے صدارتی امیدواروں کے لیے فائدہ مند ہوں۔ اب تک ہمارے انتخابات بغیر کسی دشواری کے جاری ہیں‘‘ ۔

یینر نے کہا کہ، ” ہمارے صدارتی امیدواروں اور 24 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا۔ چونکہ اس انتخاب میں صرف صدارتی امیدوار حصہ لے رہے ہیں، اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ نتائج جلد آئیں گے

Comments are closed.