ایٹمی پروگرام ذوالفقار علی بھٹو کا پاکستانی قوم کیلئےعظیم تحفہ ہے، بلاول بھٹو

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام ذوالفقار علی بھٹو کا پاکستانی قوم کیلئےعظیم تحفہ ہے، بلاول بھٹو نے یوم تکبیر پر خصوصی پیغام جاری کیاہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یومِ تکبیر پر قوم کے نام پیغام میں کہا شہید بھٹو نے کہا تھا کہ ہم گھاس کھا کر بھی گذارا کرلیں گے، لیکن پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر رہیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن تھا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بطور وزیراعظم ملک کے جوہری پروگرام کی حفاظت کی اور آگے بڑھایا، بھارت نے دھماکے کیے، تو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بطور اپوزیشن لیڈر ڈٹ کر کھڑی ہوگئیں اور مطالبہ کیا تھا کہ حکومت بھی فوراً ایٹمی دہماکے کرے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ایٹمی دہماکوں کے معاملے پر اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی نواز شریف حکومت کو مکمل حمایت کی،جوہری پروگرام کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی اپنے شہید قائدین کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔

انھوں نے کہا پاکستان کم از کم قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، پاکستان کا جوہری پروگرام خطے میں امن و استحکام کے لیے ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے جوہری پروگرام سے منسلک تمام سائنسدانوں کو سلام پیش کیا۔

Comments are closed.