رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس نے خواتین سےبدسلوکی کےشکوک وشبہات دورکردیئے

52 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس نے خواتین سےبدسلوکی کےشکوک وشبہات دورکردیئے، عمران خان نے کہا شک تھا خواتین کے ساتھ بد سلوکی کی جارہی ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر راناثنا اللہ کی پریس کانفرنس کے بعد ردعمل میں جاری بیان میں کہا کہ اگر کوئی شک تھا کہ جیلوں میں خواتین کے ساتھ ( کسی سطح کی) بد سلوکی کی جاررہی ہے تو وہ اس پریس کانفرنس کے بعد دور ہو جانی چاہئیں ۔

انہوں نے ٹویٹ کے ساتھ ایک ٹوئٹ میں رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ میڈیا میں آنے والی خوفناک کہانیوں کو چھپانے اور پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 عمران خان نے  اپنےٹوئٹ میں کہا کہ  اگر جیلوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں کوئی شکوک و شبہات ہیں تو اس اس پریس کانفرنس سے ایسے تمام شکوک کو دور کرنا چاہیے۔

 وہ واضح طور پر میڈیا میں ہونے والی خوفناک کہانیوں کو چھپانے اور پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے’۔

سابق وزیر اعظم نے دکہا کہ ریاست کی طرف سے خواتین کے ساتھ کبھی اتنا برا سلوک اور ہراساں نہیں کیا گیا تھا جتنا کہ اس فسطائی حکومت نے اس وقت کیا تھا جب وہ پرامن احتجاج کے اپنے حق کا استعمال کر رہی تھیں۔

Comments are closed.