خواتین سے بد سلوکی کی اطلاعات، تھانوں میں کیمرے آپریشنل رکھنے کی ہدایت

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: خواتین سے بد سلوکی کی اطلاعات، تھانوں میں کیمرے آپریشنل رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ منظم مہم سے بچا جاسکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کی طرف سے خصوصی طورپر بیان جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ اطلاعات کے مطابق محکموں کو بدنام کرنے کی منظم مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ہر عہدے کے افسران کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ اداروں کی بدنامی کی جاسکے۔

 تمام خواتین قابل احترام ہیں لیکن کچھ کو اس مہم میں استعمال کیا جا سکتا ہے ایسے مذموم ہتھکنڈے غیر ملکی انٹیلیجنس ادارے ماضی میں استعمال کرتے رہے ہیں۔

 تمام افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی ایسی چال سے بچنے کے لیے معاملات کو شفاف رکھیں۔ تمام دفاتر، تھانہ جات اور حوالات میں کیمرے ٹھیک رکھیں۔

واضح رہے اس سے قبل  وزیرداخلہ نے بھی نے بھی گزشتہ روز ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا  تھا کہ خواتین کے ریپ ایکٹ کی منصوبہ بندی کی گئی جو پکڑ لی، جس میں گھروں میں چھاپوں توڑ پھوڑ اور ریپ ایکٹ کے حوالے سے وضاحت سے بات کی گئی۔

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں نے ایک آڈیو پکڑی ہے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کسی کارکن کے گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ اور ریپ کا ڈراما رچا کر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ملک کو بدنام کرنا تھا۔

منصوبے میں اس میں شامل کرداروں پر بھی نظر رکھی گئی، اس گفتگو میں 2 طرح کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی،پی ٹی آئی کے کسی بھی معروف کارکن کے گھر پر ایک باقاعدہ چھاپے کا منصوبہ بنایا جارہا تھا کہ وہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آئے۔

Comments are closed.