استور میں برفانی تودہ گرنے سے 8 افراد جاں بحق، 2 لاپتہ ہیں، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں
گلگت: استور میں برفانی تودہ گرنے سے 8 افراد جاں بحق، 2 لاپتہ ہیں، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔
گلگت بلتستان کی وادیِ شونٹر میں برفانی تودہ سے سے جانی نقصان ہوا، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن تاحال تیزی سے جاری ہے۔
پاک فوج کی امدادی اور ریسکیو ٹیموں نے سول انتظامیہ کے تعاون سے اب تک 8 جاں بحق افراد کو زیرِ برف تودہ سے نکال لیا گیا ہے۔
امدادی کاوشوں کے نتیجہ میں 13 زخمی افراد کو بحفاظت ڈی ایچ کیو ہسپتال استور پہنچا دیا گیا ہے۔
پاک فوج کا میڈیکل کنٹرول روم بھی اسی ضمن میں تیار کر لیا گیا تاکہ زخمیوں کے میڈیکل اور امدادی سرگرمیوں کو تیزی سے بر وقت جاری رکھا جا سکے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ملبے سے 8 لاشیں نکال لی گئی ہیں،ریسکیو کارروائیوں کے بعد 11 افراد زندہ نکالے جا چکے ہیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہےپاک آرمی کے دوہیلی کاپٹرز کے ساتھ امدادی کارروائی جاری ہے این ڈی ایم اے نے 2 پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز دستیاب کر دیئے۔
Comments are closed.