سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی رہنماوں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ

52 / 100

فائل:فوٹو

 اسلام آباد: حکومت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی رہنماوں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر دئیے اسد عمر، پرویز خٹک اور شیخ رشید احمد سمیت دس سیاسی رہنماوٴں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیے۔

ائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے تحریک انصاف کے دس سیاسی رہنماوٴں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ اور غیر فعال کردئیے گئے۔

جن رہنماوٴں کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں ان میں عون عباسی، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، علی امین گنڈاپور، علی محمد خان، فرخ حبیب، زرتاج گل اعظم خان سواتی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و پی ٹی آئی کے حامی شیخ رشید احمد شامل ہیں۔

دوسری جانب اپنے ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ میں اللہ کے فضل سے ماں اورعوام کی دعاوں سے کرپشن سے پاک16مرتبہ وفاقی وزیررہاہوں اقوام متحدہ میں خطاب کیااورپاکستان کی ایٹمی ٹیکنالوجی کی خدمت کی

شیخ رشیداحمدنے کہا کہ زرداری نوازڈارکی طرح ملک سے نہیں بھاگالیکن آج میری شہریت پاسپورٹ منسوخ کردیے گئے ہیں جب تک گرفتار نہیں ہوتاقوم میریٹوئٹرکو فالوکر ے۔

Comments are closed.