ابرار الحق، سیف اللہ نیازی اور مراد راس نے بھی روتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑ دی

52 / 100

اسلام آباد:  ابرار الحق، سیف اللہ نیازی اور مراد راس نے بھی روتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑ دی، بیشتر رہنما روتے ہوئے پارٹی سے الگ ہو رہے ہیں.

سینٹرسیف اللہ نیازی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں، میں تحریک انصاف سے لاتعلق ہوں، مستقبل میں اپنی فیملی اور صحت پر توجہ دوں گا۔

فیصل آباد سے تحریک انصاف کے سابق ایم این اے شیخ خرم شہزاد نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ انہوں نے فیصل آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ افسوسناک ہے.

کہا اس پارٹی میں گیارہ سال گزارے ہیں اور عوام کی خدمت کی ہے پورا شہر گواہ ہے، اب پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں چل سکتا، پارٹی چھوڑنے کیلئے مجھ پرکوئی دباؤ نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما مراد راس نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اور اس دوران آبدیدہ ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے 2008 میں تحریک انصاف کو جوائن کیا تھا، اور کشتیاں جلا کر اپنی جدوجہد کا آغاز کیا، کبھی سوچا نہیں تھا حالات ایسے ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ جس چیز میں ہمارا یقین نہیں تھا وہ پر تشدد احتجاج تھا، ہم اداروں کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے، ہم اختلافات کو بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں، بات چیت کرنی ہے تو ملک کے اندر بیٹھے لوگوں کے ساتھ کرنی ہے، عمران خان کے مشیر ان حالات کے ذمہ دار ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے مراد راس کے پارٹی چھوڑنے اور پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہونے سے متعلق ٹوئٹ کیا۔ جس میں انھوں نے معروف سرائیکی شاعر شاکر شجاع آباد کا شعر شیئر کیا.

Comments are closed.