ٹشو کی طرح استعمال کرکے پھینکنا عمران خان کا مشغلہ ہے، فردوس عاشق نے پی ٹی آئی چھوڑ دی

50 / 100

فوٹو:اسکرین گریب

اسلام آباد:فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں ان شرپسند اور دہشتگردی کی کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہوں گی، پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ٹشو کی طرح استعمال کرکے پھینکنا عمران خان کا مشغلہ ہے، فردوس عاشق نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میری سیاست کا محور و مرکز خدمت ہے، پی ٹی آئی میں شمولیت بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں قومی سلامتی کمیٹی کا بھی حصہ رہی، قومی سلامتی کے ادارے دہشتگردی کے خلاف نبردآزما تھے تو کچھ عناصر وزیراعظم کے ذہن کی آبیاری کررہے تھے، قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ کرکے نوجوانوں کی ذہن سازی کرکے اداروں کو بدنام کرنے کی منظم سازش ہوئی، شرپسند کارروائیوں اور عزائم کے تانے بانے وزیراعظم ہاوٴس سے ملتے رہے، وزیراعظم ہاوٴس سے سوشل میڈیا والوں کو کہا گیا کہ فلاں کو غداری سے جوڑ دو۔

انہوں نے کہا کہ میں ان شرپسند اور دہشتگردی کی کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہوں گی، تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتی ہوں، پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرکے پھینکنا عمران خان کا مشغلہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کچھ داماد کورٹس بن گئی ہیں کچھ ساسو ماں کورٹس بن گئی ہیں، قوم کی بیٹیاں ایک شخص کی ذاتی انا کی بھینٹ نہیں چڑھنی چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کو ایک منظم سازش کے تحت بیرونی ایجنڈے پر اداروں پر حملہ کیا گیا، ہائی جیکرز اور یرغمالی ٹولے نے پارٹی میں رواداری کو ختم کیا۔

Comments are closed.