یوٹیوب میوزک نے نیا فیچر متعارف کرادیا

45 / 100

فائل:فوٹو

کیلیفورنیا: یوٹیوب میوزک نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے یہ باآسانی معلوم کیا جاسکتا ہے کہ تلاش کیا جانے والا گانا اصل گانے کا کوور ہے یا لائیو ریکارڈنگ ہے۔البتہ یہ لیبل صرف ڈھونڈے جانے والے گانے کے حاصل ہونے والے نتائج میں دیکھے جاسکیں گے۔

اس نئے فیچر کی نشاندہی سب سے پہلے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ریڈ اِٹ کے صارف کی جانب سے کی گئی۔

صارف کی جانب سے جب ایک گانا تلاش کیا گیا تو سامنے آنے والے نتائج میں فنکار کے نام کے ساتھ ’لائیو‘ اور ’کوور‘ کے لیبل بھی نمایاں ہوئے جس سے معلوم ہوا کہ یہ گانا اصل نہیں ہے۔

یہ لیبل ایپ پر طویل عرصے سے استعمال کیے جانے والے ’ای‘ لیبل(نازیبا زبان استعمال کیے جانے والے گانوں کے ساتھ ظاہر ہونے والے لیبل) کے ساتھ مشابہت رکھتے ہیں۔

البتہ یہ لیبل صرف ڈھونڈے جانے والے گانے کے حاصل ہونے والے نتائج میں دیکھے جاسکیں گے۔ گانا چلانے یا کسی کمیونٹی پلے لسٹ کے اندر یہ لیبل ظاہر نہیں ہوں گے۔مزید یہ کہ جس البم میں یہ گانا موجود ہوگا وہاں بھی یہ لیبل نہیں دیکھے جا سکیں گے۔

Comments are closed.