ای سی ایل میں نام ڈالنے پرحکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں،عمران خان
فائل:فوٹو
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے پرحکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد اور کاروبار نہیں۔ میرا کوئی بیرون ملک بینک اکاوٴنٹ تک نہیں ہے۔
I want to thank the government for putting my name on the ECL as I have no plans to travel abroad, because I neither have any properties or businesses abroad nor even a bank account outside the country.
If and when I do get an opportunity for a holiday, it will be in our…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 26, 2023
چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ان وجوہات کی وجہ سے میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ای سی ایل میں نام ڈالنے پرحکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اگر کبھی چھٹیوں پر بھی جانا ہوا تو پاکستان کے شمالی علاقوں میں جاوٴں گا جو دنیا میں میری سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔
Comments are closed.