پارٹی چھوڑنے کا صلہ، جمشید چیمہ، مسرت چیمہ کی رہائی، شاہ محمود بدستور گرفتار

میاں بیوی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

50 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: پارٹی چھوڑنے کا صلہ، جمشید چیمہ، مسرت چیمہ کی رہائی، شاہ محمود بدستور گرفتار، ملیکہ بخاری سمیت سب عدالتی حکم پر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار ہوئے تھے، شاہ محمود قریشی پارٹی نہ چھوڑنے پر رہائی سے محروم ہیں.

مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دیگر پارٹی چھوڑنے والوں کی طرح پریس کانفرنس کرکے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی اور سکھی ہوگئے۔

جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا،
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کاش بس میں ہوتا تو 9 مئی کا دن اپنی زندگی سے مٹا سکتی ، بڑا بیٹا کینسر کا مریض رہا ہے اس سے زیادہ دیر الگ نہیں رہ سکتی۔

جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی اطلاع آئی تو میں جناح ہاؤس کے سامنے پہنچا، جناح ہاؤس پر حملے کا نہیں وہاں احتجاج کا پلان تھا، جناح ہاؤس میں جو لوگ داخل ہوئے توڑ پھوڑ کی قانون کے مطابق سزا ہونی چاہیے۔

جمشید چیمہ نے کہا ہم بھی ہجوم کو کنٹرول نہ کرسکے اور پرامن احتجاج نہیں ہوا، سیاسی جماعت کا کارکن اگر پرامن نہیں تو تربیت میں نقص ہے، ہم اپنی اس ناکامی کو قبول کرتے ہیں۔

جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ غلط تھا یہ ناکامی تھی، احتجاج میں تشدد کا عنصر شامل ہوا اب ہم سیاست جاری نہیں رکھ سکتے۔

جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو جمعرات کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے نظر بندی کے آرڈر منسوخ کیے جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے روز القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی غیرقانونی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں متعدد مقامات پر پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا اس دوران شرپسند فوجی تنصیبات پر دھاوا بول دیا۔

Comments are closed.