ملیکہ بخاری نے پارٹی چھوڑ دی،مسرت جمشید چیمہ بھی پی ٹی آئی چھوڑ نے پر آمادہ

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے پارٹی چھوڑ دی،مسرت جمشید چیمہ بھی پی ٹی آئی چھوڑ نے پر آمادہ ، پریس کانفرنس تیار، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی تیاری کرلی گئی ، کچھ دیر بعد اعلان متوقع ہے۔

ملیکہ بخاری نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا اور باقی پارٹی چھوڑنے والوں کی طرح 9 مئی واقعات کی مذمت کی. 

ذرائع کے مطابق دونوں نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ آج ہی کیا ، دوسری طرف جیل حکام کی نظربندی کے احکامات ڈی سی راولپنڈی نے واپس لیئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے احکامات واپس لینے پر ملیکہ بخاری کو رہا کیا گیا اور وہ راولپنڈی سے اسلام آباد روانہ ہوگئی ہیں۔
خواتین ارکان سے پہلے سینیٹر عبدالقادر نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے راہیں جداکرلیں۔۔۔کہا آزاد حیثیت سے میری سیٹ برقرار ہے۔

سینیٹرعبدالقادرنے بھی تحریک انصاف سے لاتعلقی کااظہاکردیا۔۔۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس، کورکمانڈر ہاؤس اور آرمی تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے جوان اپنی جانیں قوم پر قربان کرتے ہیں، پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

سینیٹر عبدالقادر نے کہا مضبوط فوج مضبوط ملک کی ضامن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن تقسیم اور تشدد کا راستہ تمام جماعتوں نے اختیار کیا۔

سیاستدان ملک کو بحران سے نکالنے میں کردارادا کریں۔ سینیٹر عبدالقادر نے آزاد حیثیت میں سینیٹ انتخاب جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Comments are closed.